پاکستان میں سیاسی منظر نامہ اس تیزی سے بدلتا ہے کہ آج کی کہانی آج لکھنا ایک مشکل کام ہے۔ ’’وزیراعظم‘‘ لکھنے کے دوران دو وزیراعظم بدلے تھے۔ لیکن آج کے پاکستان کی یہ کہانی سیاسی تاریخ لکھنے کی کوشش نہیں ہے۔ اس لیے اسے پڑھتے ہوئے تاریخ کی غلطیاں نہ نکالی جائیں۔ دراصل یہ سیاسی ناول ہے بھی نہیں۔ اس کی کہانی نے انسانی رشتوں کی نزاکتوں کو ساتھ لے کر روایتی ناول کے اتار چڑھائو طے کیے اور بہت سے جذباتی موڑ کاٹے ہیں۔ اس کے کردار عشق ومحبت کا کھیل بھی کھیلتے ہیں لیکن یہ کردار سیاست کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اس لیے دو ستیاں اور رشتے نباہنے اور عشق و محبت کا کھیل کھیلنے کا ان کا اپنا الگ انداز ہے۔ یہ انداز آپ کو پسند آئے یا نہ آئے قدم قدم پر آپ کو حیران ضرور کر دے گا۔
میرا پہلا ناول ’’بے وطن‘‘ شائع ہوا تو کہا گیا تھا کہ بقول میرا جی ایک ناول ہر شخص کے اندر ہوتا ہے، وہ باہر آگیا ہے۔ گزشتہ سال جب ’’وزیراعظم‘‘ طباعت کے لئے تیار ہو کر پاکستان پہنچا تو دوستوں نے آسٹریلیا کی اس پر سکون فضا کو سراہا جہاں بیٹھ کر فی برس ایک ضخیم ناول لکھنا آسان ہے۔ یہ بات اس حد تک صحیح ہے کہ آسٹریلیا کی نیلی اور برفانی پہاڑیوں اور جھیلوں سے مزین سرسبز وادیوں میں گہرا سکون اور اطمینان ہے۔ بہت سے جنت نشان مقام ایسے ہیں جو مجھ جیسے عام انسان کی بھی پہنچ اور دسترس میں ہیں لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لفظوں کی نقاشی اور ان کی مرمت کا کام خاموش فضائوں میں بیٹھ کر نہیں کر سکتا۔ ابتدائی برسوں میں میری تخلیقی سرگرمیوں کا مسکن یونیورسٹی آف نیو سائوتھ ویلز کا وہ کیفے تھا جو نو عمر طلبہ سے بھرا ہوتا اور جہاں باتوں، نعروں، قہقہوں اور سسکاریوں کے شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔’’بے وطن‘‘ میں کیفے اسیمیں کا بار بار تذکرہ آیا ہے ، جہاں بیٹھ کر میں نے ایک تحقیقی مقالہ اور اپنے دو ناول تحریر کیے تھے۔ یہ کیفے یونیورسٹی کی چودہ منزلہ لائبریری کے بالکل سامنے واقع ہے جس کی وجہ سے تحقیقی کتب تک رسائی آسان رہتی ہے۔ ناول میں دیے گئے ایک ایک حوالے کی صحت جانچنے کے لیے کئی کئی کتابیں نچوڑی ہیں، وہیں بیٹھ کر نوکر شاہی کی پوری تاریخ کھنگالی ہے اور مقامات کا جغرافیہ درست رکھنے کے لیے بھی اکثر اسی کتب خانے کی مدد لی ہے لیکن یہ خیال رکھا ہے کہ تحقیق کابہائو ناول کی سمت تبدیل کرکے اسے گراں نہ کر دے۔
’’وزیراعظم‘‘ کا مرکزی کردار ایک صحافی ہے۔ اس لیے اکثر دوست اس میں میرا چہرہ دیکھنے کی کوشش کریں گے۔’’بے وطن‘‘ کو بھی صرف اس کے نام کی وجہ سے پڑھے بغیر میرا سوانحی ناول کہہ دیا گیا تھا۔ایک زمانہ تھا جب میں نے بے وطنی کے عذاب جھیلے تھے لیکن ’’بے وطن‘‘میری کہانی نہیں تھی۔ اسی طرح ’’وزیراعظم‘‘ کا ذہین جلالی بھی میں نہیں ہوں۔ میں نے کہانیوں کو ان کے اندر اور کبھی باہر بیٹھ کر دیکھا سنا اور بیان کیا ہے لیکن خود کو کہانی نہیں بنایا۔ لہٰذا ’’وزیراعظم‘‘ کو آپ بیتی یا بقول یوسفی صاحب ’’پاپ بیتی‘‘ سمجھنے کے بجائے ایک ناول اور ایک افسانوی تخلیق سمجھ کر پڑھیے اور جیسا کہ میں نے کتاب کے آغاز میں لکھ دیا ہے، کوئی واقعہ یا کردار سچا لگنے لگے تو اسے اتفاق یا مصنف کی تخلیقی کوششوں کا کمال سمجھیے گا۔
Title: Wazir-e-Azam
Author: Ashraf Shaad
Subject: Novel
ISBN: 9693537351
Language: Urdu
Number of Pages: 478
Year of Publication: 2025
At Life Ease Store, we are committed to delivering your orders as quickly and efficiently as possible. Please take a moment to review our shipping policy below.
Shipping Timeframe
We aim to process and ship all orders within 3 to 5 business days. Delivery is available all over KSA
Shipping Charges
Shipping charges may vary depending on the size, weight, and location of the order. Any applicable charges will be displayed at checkout before you complete your purchase.
Order Tracking
Once your order has been shipped, you will receive a confirmation message along with tracking details (if applicable) to monitor the delivery status of your parcel.
Delivery Areas
We deliver to all major cities and towns across KSA. If you're unsure whether your area is serviceable, feel free to reach out to us for confirmation.
Contact Us
If you have any questions or concerns about your order or shipping details, please don’t hesitate to contact us:
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for shopping with Life Ease Store– your satisfaction is our priority!
At Life Ease Store, your satisfaction is our top priority. If you’re not completely happy with your purchase, we’re here to help!
Return Window
We gladly accept returns within 7 days of receiving your order.
Eligibility for Returns
To be eligible for a return:
- The item must be unused and in its original condition.
- It must be returned in the original packaging.
- Proof of purchase (order number or receipt) is required.
Non-Returnable Items
Certain items may not be eligible for return due to hygiene or safety reasons (e.g., opened food products, personal care items, etc.). Please contact us for clarification if needed.
Return Process
Contact our customer service team within 7 days of receiving your item.
Provide your order number and reason for the return.
We will guide you through the return procedure.
Shipping Costs
Return shipping costs are the responsibility of the customer unless the item was received damaged or incorrect.
Refunds
Once your return is received and inspected, we will notify you of the approval or rejection of your refund. Approved refunds will be processed promptly via your original method of payment or as store credit.
Contact Us
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for choosing Life Ease Store – we’re here to make your shopping experience as smooth and secure as possible!