{"product_id":"vishwanath-taws-kay-filme-wa-adbi-mazamen-oshoanat-taos-k-klmy-o-adby-mdamyn","title":"Vishwanath Taws Kay Filme Wa Adbi Mazamen - وشواناتھ طاؤس کے قلمی و ادبی مضامین","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e654\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eUrdu Adab, History, Rashid Ashraf, Zinda Kitabain\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eکیا کمال کی کتاب ہے، جیسے الف لیلیٰ۔۔۔۔ پڑھتے جائیے اور لطف اندوز ہوتے جائیے، دلچسپی ہے کہ کم نہیں ہوتی۔ فلمی دنیا سے جڑے کیسے کیسے دلچسپ واقعات و ادبی مضامین سے وشواناتھ طاؤس کی یہ کتاب روشناس کراتی ہے۔ \u003cbr\u003eخاموش فلموں سے لے کر بولتی فلموں تک کے سفر کی دلچسپ روداد ہے اس کتاب میں۔ راشد اشرف پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں لیکن ادب سے ان کی دلچسپی غیر معمولی ہے، پتا نہیں کہاں کہاں کی علمی دشت نوردی کی ہے راشد نے، اور پھر اٹلانٹس پبلی کیشنز جیسا علم دوست ادارہ ان کے ساتھ ہے۔ \u003cbr\u003eزیر نظر کتاب ''وشواناتھ طاؤس کے فلمی و ادبی مضامین'' 609 صفحات پر مشتمل ہے۔ وشواناتھ کی تحریر شگفتہ اور سادہ ہے، کہیں بھی آپ اکتاہٹ محسوس نہیں کریں گے، اس میں 51 مضامین فلموں اور فلمی لوگوں سے متعلق ہیں اور 24 مضامین ادبی نوعیت کے ہیں۔ \u003cbr\u003eوشواناتھ نے فلم نگری کے اوائل کی جو داستانیں بیان کی ہیں ان میں بھائی چارہ، انسانیت اور مذہبی آزادی کے ساتھ ہندو مسلم اتحاد اور یگانگت کے بڑے قصے ہیں، وشواناتھ اردو کے عاشق تھے، ان کی تصنیف میں فلموں کے حوالے سے یہ بات بار بار سامنے آئی ہے کہ وہی اداکار اور اداکارائیں فلم میں کامیاب ہوتے تھے جن کا اردو تلفظ صحیح اور صاف ہوا کرتا تھا، وشواناتھ کے ان مضامین کو راشد نے '' اردو ادب ، ہماری زبان اور دیگر اردو رسائل سے اخذ کیا ہے۔ \u003cbr\u003eاس دلچسپ کتاب کو شروع کرنے کے بعد آپ اسے ختم کیے بغیر دم نہ لیں گے۔ پچھتر عنوانات میں سے چند ایک کی طرف ضرور اشارہ کروں گی جس سے قارئین کو اس کی دلچسپی کا اندازہ ہوگا۔ \u003cbr\u003eامراؤ جان ادا کا فلمی سفر (بلیک اینڈ وائٹ فلموں کے دور کا تذکرہ)۔ بیسویں صدی کا تان سین، کندن لال سہگل، اردو کی پہلی ناطق فلم، عالم آرا، بابو ماہیا، مشہور رومانی داستان، صبیحہ خانم اور اس کی والدہ بالو کی داستان۔ شیام جسے اردو زبان سے عشق تھا۔ ایک انوکھی فنکارہ، لیلا نائیڈو۔ مدھوبالا کے آخری لمحات کی پرسوز داستان، فلمی دنیا کے راز ہائے سربستہ، مدھوبالا کی زندگی کے ناقابل فراموش واقعات، پرانی فلمی یادیں، فلمی دنیا کے گمشدہ اوراق، فلمی دنیا کے چند واقعات، اداکارہ Fearless Nadia کے قصے، ماضی کے فلمی واقعات، فلمی دنیا کا سب سے بڑا مقدمہ، فلمی دنیا کا پہلا بڑا رومان، دیویکا رانی اور نجم الحسن، کمال امروہوی کی شاہکار فلم محل۔ \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Rashid Ashraf","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68383322898683,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/vishwanath-taws-kay-filme-wa-adbi-mazamen.jpg?v=1792831594","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/vishwanath-taws-kay-filme-wa-adbi-mazamen-oshoanat-taos-k-klmy-o-adby-mdamyn","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}