{"product_id":"titli-kay-par","title":"Titli Kay Par","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e176\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003ePoetry\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eنازیہ غوث کا شعری مجموعہ ’’تتلی کے پر‘‘ دیکھا تو بہت طمانیت ہوئی کہ نوواردانِ ملکِ ادب میں ہماری شاعرات بہت اچھی بڑھت کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ پہلے مجموعے میں اچھی غزلیں اور مختلف اسلوب میں لکھی گئی نظمیں بشرطِ ریاض ایک بہت امیدافزا مستقبل کی ضمانت دیتی ہیں۔ اُردو ادب کی دُنیائے شعر میں ’’تتلی کے پر‘‘ کو توجہ سے پڑھا جائے گا اور ایک نئی آواز کو سراہا جائے گا، مجھے اس کا یقین ہے۔\u003cbr\u003e(افتخار عارف) \u003cbr\u003eنازیہ غوث اُردو شاعری کی نئی نسل کی اُن آوازوں میں شامل ہیں جو روایت سے وابستہ بھی ہیں اور اس کے حصار کو توڑنے کی جستجو میں بھی ہیں۔ نازیہ کی شاعری میں عورت کی داخلی کائنات، جذباتی صداقت، سماجی شعور اور ایک نوع کی خودکلامی کا ایسا اظہار ملتا ہے جو قاری پر ایک خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے اور اسے چونکاتا بھی ہے۔ ان کا مجموعہ ’’تتلی کے پر‘‘ موجودہ اُردو شاعری میں نسائی احساسات اور عصری آگہی کا حسین امتزاج ہے۔ نازیہ کی شاعری کی ایک نمایاں خصوصیت اظہارِ ذات کی وہ جراَت ہے جو اعترافِ محبت، ہجر و وصال کی قلبی واردات، احتساب، خفیف و لطیف طنز اور ہلکی پھلکی مزاحمت کو بیک وقت شاعری میں ڈھالتی ہے۔ یہ خود احتسابی اور خود آگاہی کی ارفع سطح ہے، جو قاری کو نرمی سے جھنجھوڑتی ہے۔ وہ اپنے جذبات، محبت، گلے شکوے، ندامت اور تنہائی کو چھپاتی نہیں بلکہ انھیں لفظوں کی تہذیب عطا کرتی ہے۔ یہ خود اعترافی اچھی شاعری کی خوبی ہے۔\u003cbr\u003e(نصیر احمد ناصر) \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Nazia Ghous","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52894911037671,"sku":null,"price":1100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0812\/2489\/2647\/files\/titli-kay-par.jpg?v=1792692911","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/titli-kay-par","provider":"My Store","version":"1.0","type":"link"}