{"product_id":"talism-e-shab-o-roz","title":"TALISM-E-SHAB-O-ROZ","description":"\u003cp dir=\"auto\"\u003e محمد حمید شاہد ہماری زبان کے ایسے منفرد اور ممتاز فکشن نگار ہیں جنھیں ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شوق و اشتیاق سے پڑھا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کے رسائل میں اُن کے افسانے اوّلین صفحات پر شائع ہوتے ہیں۔ ’’مٹی آدم کھاتی ہے‘‘ ان کا بے حد پُر تاثیر ناول ہے لیکن موجودہ ناول ’’طلسمِ شب و روز‘‘ اپنے موضوع اور تکنیک کے لحاظ سے ایک بالکل مختلف ناول ہے۔ \u003cbr\u003e محمد حمید شاہد کی اس بے مثال تحریر میں داستانوں جیسا پھیلاؤ، ناول جیسی گہرائی اور افسانوں جیسا ارتکاز ہے۔ ارتکاز کسی ایک واقعے یا سانحے پر نہیں بلکہ اس مکمل وحشت پر ہے جو صفحہ اوّل سے صفحہ آخر تک پورے متن کو اپنے پنجے میں جکڑے ہوئے ہے۔ ناول نگار نے ایک ایسا رجز پڑھا ہے جو غالباً اُردو کے افسانوی نثر میں پہلی بار سامنے آیا ہے۔ \u003cbr\u003e محمد حمید شاہد کی نثر میں شعری ترنم نہیں، صلابت اور وہ مخصوص آہنگ ہے جو عمدہ نثرنگار کے یہاں پیدا ہی تب ہوتا ہے جب اس کے افکار، الفاظ اور جذبے ایک لَے میں آجاتے ہیں۔ نثر کے اس قدر اعلیٰ فن پارے کے لیے محمد حمید شاہد ہم سب کی طرف سے شکریے اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔ \u003cbr\u003e (سید محمد اشرف) \u003c\/p\u003e","brand":"BOOK CORNER","offers":[{"title":"hardback","offer_id":68383417762043,"sku":null,"price":840.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/6a9d6d7c7a7e71788702076.jpg?v=1792833750","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/talism-e-shab-o-roz","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}