Pages: 144
Category: Novels
محمد حمید شاہد ہماری زبان کے ایسے منفرد اور ممتاز فکشن نگار ہیں جنھیں ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شوق و اشتیاق سے پڑھا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کے رسائل میں اُن کے افسانے اوّلین صفحات پر شائع ہوتے ہیں۔ ’’مٹی آدم کھاتی ہے‘‘ ان کا بے حد پُر تاثیر ناول ہے لیکن موجودہ ناول "طلسمِ شب و روز"اپنے موضوع اور تکنیک کے لحاظ سے ایک بالکل مختلف ناول ہے۔
محمد حمید شاہد کی اس بے مثال تحریر میں داستانوں جیسا پھیلاؤ، ناول جیسی گہرائی اور افسانوں جیسا ارتکاز ہے۔ ارتکاز کسی ایک واقعے یا سانحے پر نہیں بلکہ اس مکمل وحشت پر ہے جو صفحہ اوّل سے صفحہ آخر تک پورے متن کو اپنے پنجے میں جکڑے ہوئے ہے۔ ناول نگار نے ایک ایسا رجز پڑھا ہے جو غالباً اُردو کے افسانوی نثر میں پہلی بار سامنے آیا ہے۔ محمد حمید شاہد کی نثر میں شعری ترنم نہیں، صلابت اور وہ مخصوص آہنگ ہے جو عمدہ نثرنگار کے یہاں پیدا ہی تب ہوتا ہے جب اس کے افکار، الفاظ اور جذبے ایک لَے میں آجاتے ہیں۔ نثر کے اس قدر اعلیٰ فن پارے کے لیے محمد حمید شاہد ہم سب کی طرف سے شکریے اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔
(سید محمد اشرف)
Thank you for shopping at Books Haven Store.
Order Processing
Orders are prepared after confirmation, subject to stock availability.
Delivery Areas
We deliver across Pakistan.
Delivery Time
Delivery takes 3–5 working days.
Shipping Charges
Applicable delivery charges will be communicated before your order is finalized.
Delivery Issues
If your parcel is delayed, damaged, or missing, please contact us at 03054045607 or aayatonlinebooksstore@gmail.com.
At Books Haven Store, we want you to be satisfied with your purchase.
Damaged, Defective, or Incorrect Books
If you receive a damaged, defective, or incorrect book, please contact us with your order number, a description of the issue, and photographs where possible.
Return Requests
Return eligibility, deadlines, and conditions depend on the return terms confirmed for your order and applicable consumer law.
Refunds
Where a refund is approved or required by law, we will explain the refund method and expected processing time.
Return Shipping
Any applicable return-shipping charges will be explained before a return is arranged.
Contact Us
Phone: 03054045607.
Email: aayatonlinebooksstore@gmail.com.