{"product_id":"sher-shah-suri-by-anjum-sultan-shahbaz-shyr-sha-sory","title":"Sher Shah Suri By Anjum Sultan Shahbaz - شیر شاہ سوری","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e433\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eHistory Books\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eشیر شاہ کے بارے میں تاریخ کے دامن میں آج جو کچھ بھی ہے اُس کی بنیادفارسی کتب پر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شیر شاہ کسی طوفان بلاخیز کی طرح اُٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہند کے طول و عرض پر حاوی ہو گیا۔ دستِ انقلاب نے سلطنتِ ہند کا تاج اس کے سر سجا دیا۔ جس تیزی سے وہ عروج کی منزلوں تک پہنچا اسی تیزی سے اُس کا خاندان ہندوستان کی سیاسی تاریخ سے نکل بھی گیا۔ شیر شاہ نے پانچ برس حکومت کی اور اس کے جانشینوں کا عرصۂ اقتدار بھی پانچ سال کے دورانیے سے آگے نہ بڑھ سکا۔ ہندوستان کا سیاسی منظر نامہ صرف دس برس کے قلیل عرصے میں تبدیل ہو گیا اور نئے حکمران جو شیر شاہ سے سخت شاقی تھے اس کے آثار تک ختم کرنے میں کوشاںہو گئے۔ ہندوستان کی سیاسی بساط پر شیر شاہ ایک پیادے سے شاہ بنا اور اس نے اپنے سیاسی حریفوں کو نہ صرف یہ کہ شہ مات دے دی بلکہ ان کے سارے مہروں کو بھی بکھیر کر رکھ دیا۔ وہ ہندوستان کے سیاسی افق سے ایک بگولے کی طرح نمودار ہوا اور مہیب طوفان کی طرح بنگال سے دہلی اور دہلی سے پشاور تک چھا گیا۔ جس طرح طوفان کا دورانیہ تو زیادہ طویل نہیں ہوتا مگر مابعد کے اثرات دیر تک رہتے ہیں۔ اسی طرح شیرشاہ اگرچہ صرف پانچ برس تک برسرِاقتدار رہا مگر اس کے اقتدار اور جنگ کے اثرات نے تاریخِ ہند کے خدوخال تبدیل کرکے رکھ دیے۔ \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Anjum Sultan Shahbaz","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68383268667643,"sku":null,"price":1050.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/sher-shah-suri-1.jpg?v=1792831207","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/sher-shah-suri-by-anjum-sultan-shahbaz-shyr-sha-sory","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}