{"product_id":"safar-istara-nahi-sfr-astaaar-ny","title":"Safar Istara Nahi - سفر استعارہ نہیں","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 560\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Travelogue ( Safar Nama )\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\"سفر استعارہ نہیں\"۔۔۔۔۔۔۔محض سفرنامہ نہیں بلکہ زندگی نامہ ہے .برطانیہ کے اس حالیہ سفرنامہ میں، اپنے ان دوستوں کی کہانیاں اور مشقت کی داستانیں ہیں، جو بچپن میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر، بہتر مستقبل کے لیے برطانیہ سفر انداز ہوئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ دیس پردیس ہوا مگر پردیس میں بھی وہ اپنا دیس اپنے ساتھ ساتھ لیے لمحہ بہ لمحہ آب حیات کے گھونٹ پیتے رہے۔ وہ یہاں کے کلچر، معاشرت اور معیشت سے اپنے آپ کو اور اپنی ائندہ نسلوں کو کس طرح سے جوڑ پائے، ہر فرد ایک مختلف اور طویل مشقت آمیز کہانی سنانے کو بے تاب ملا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاطہر مسعود نے بجا طور پر جان لیا تھا کہ سفر برطانیہ اور سفر حیات دونوں کی باہم آمیزش سے شاید ایک نئی صنف ظہور پذیر ہونے کو ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمیں تو اپنے فکشن میں بھی زندگی کے حقائق کو قابل خواندگی اسلوب میں پیش کرتے ہوئے، ساتھ تاریخ کا تڑکا لگا دینے کا عادی ہوں۔ مجھے علم ہے کہ لوگ اب تاریخ کو ایک جھوٹ سمجھ کر پڑھنے کے لیے تیار نہیں ہیں،\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eسفر نامے کو بھی ہمارے سفر نامہ نگاروں نے ایک ایسا جھوٹ بنا دیا ہے کہ لوگ بے اعتبار ہو گئے ہیں مگر \"سفر استعارہ نہیں\" میں سفر اور زندگی دونوں اپنی تمام تر مسلمہ سچائیوں کے ساتھ کینوس پر مختلف رنگوں کے نقوش کی صورت میں آپ کو دکھائی دیں گی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمحض تخیل آرائی (مبالغہ آرائی) یا پہلے سے لکھی ہوئی تاریخ پرانی کتابوں سے اٹھا کر، اپنے الفاظ میں بیان کر دینے سے ایک تخلیق کار بری الذمہ قرار نہیں پاتا اسے کچھ نیا بھی پیش کرنا ہوتا ہے اور یہ کتاب اسی نئے کی پیشکش کی ایک ادنی کاوش ہے۔ دیکھتے ہیں اپ کا ذوق کس حد تک اس کی گرفت میں آ پاتا ہے۔\u003c\/div\u003e","brand":"Ghafar Shahzad","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68383415009531,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/safar-istara-nahi.jpg?v=1792833669","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/safar-istara-nahi-sfr-astaaar-ny","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}