{"product_id":"purana-kunwan-prana-knoa","title":"PURANA KUNWAN پرانا کنواں","description":"\u003cp dir=\"auto\"\u003e بڑوں کے لیے تو بہت کچھ لکھا، مگر دل میں ہمیشہ ایک خلش سی رہی کہ اپنی بساط کے مطابق نونہالوں کے لیے بھی کچھ تخلیق کیا جائے۔ سچ تو یہ ہے کہ بچوں کے لیے، اُنہی کی سطح پر آ کر لکھنا ایک کٹھن مرحلہ ہے، اس کا عملی تجربہ مجھے اِس تحریر کے دوران ہوا۔\u003cbr\u003e بک کارنر جہلم کے گگن اور امر صاحب نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس کتاب کو بھی پوری توجہ اور دل جمعی سے سجایا سنوارا ہے۔ محترمہ فاطمہ راحی نے ناول کے مرکزی خیال کے عین مطابق خوبصورت تصاویر بنا کر گویا بچوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کتاب کا دیدہ زیب سرورق بھی ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔\u003cbr\u003e یہ تین ایسے بچوں کی کہانی ہے جو سیر و تفریح کی غرض سے گھر سے نکلے، مگر پھر اچانک سنگین واقعات اور حادثات کے بھنور میں پھنستے چلے گئے۔ وہ اپنی ذہانت، دلیری اور ایک مہربان شخص کی مدد سے ان کٹھن حالات سے کیسے ٹکر لیتے ہیں؟ یہ ایک ایسی دلچسپ روداد ہے جو قدم قدم پر آپ کو حیران کرے گی۔\u003cbr\u003e پیارے بچو! آپ کو شاید پوری طرح یہ احساس نہ ہو کہ گھر سے باہر جب چند لمحوں کے لیے بھی آپ اپنے بڑوں کی نگاہوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو ان پر کیا گزرتی ہے۔ خدا نہ کرے کہ یہ چند لمحے، ہفتوں اور مہینوں کی جدائی میں بدل جائیں، اگر ایسا ہو تو سوچیں کہ آپ کے والدین اور اہلِ خانہ پر کیا قیامت گزرے گی!\u003cbr\u003e پیارے بچو! موجودہ ڈیجیٹل دور میں آپ کے لیے احتیاط پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکی ہے۔ یاد رکھیے کہ برے لوگوں کے پاس آپ کو بہکانے، ورغلانے اور اپنوں سے دور کرنے کے اب کئی جدید اور خطرناک طریقے موجود ہیں۔\u003cbr\u003e دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنے پیاروں کے سائے میں ہمیشہ محفوظ و مامون رکھے!\u003cbr\u003e (طاہر جاوید مُغل) \u003c\/p\u003e","brand":"BOOK CORNER","offers":[{"title":"paperback","offer_id":68383417270523,"sku":null,"price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/69f320618b44f1777541217.jpg?v=1792833735","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/purana-kunwan-prana-knoa","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}