{"product_id":"pakistan-kay-khudai-hukmaran-urdu-translation-of-pakistan-at-the-helm","title":"Pakistan Kay Khudai Hukmaran (Urdu Translation of Pakistan At The Helm)","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e272\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003ePolitics Books\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eپاکستان کے خدائی حکمران - وہ سچائیاں جو سامنے نہیں آسکیں\u003cbr\u003eمصنف:تلک دیواشر ، ترجمہ : وسیم شیخ\u003cbr\u003eپاکستاب کی تاریخ اور حکمرانوں کے بارے میں ایسی چشم کشا کتاب جو آپ کو بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کر دے گی ۔ اِس کتاب میں قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کراسکندر مرزا، ایوب خان ، یحییٰ خان ، ذوالفقار علی بھٹو ، ضیا الحق، بے نظیر، پرویز مشرف اور نواز شریف سمیت تمام راہنمائوں کے بارے میں ایسے دلچسپ تاریخی حقائق بیان کئے گئے ہیں جودانستہ یا غیر دانستہ طور پرچھپا ئے گئے ہیں ۔ ‘یہ حقائق اِس ملک کے کرداروں کے بارے میں ایک دلچسپ بصیرت فراہم کرتے ہوئے اُن کی من مانیوں اور عجیب و غریب رویوں پر مبنی ’’ خصوصیات‘‘ پر روشنی ڈالتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان میں قیادت، چاہے وہ فوجی ہو یا سول، آمرانہ رہے گی اورجمہوریت کی جڑیں پکڑنے سے پہلے پاکستان کو ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔\u003cbr\u003eایک طرف یہ کتاب پاکستان میں اقتدار کی راہداریوں کے اندرونی ’’ کام کاج‘‘ کو سامنے لاتی ہے۔دوسری طرف اس سوال کا جواب بھی تلاش کرتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ اِس کتاب کا مطالعہ اُن پاکستانیوں کو ضرورکرناچاہیے جو اِن حکمرانوں کی حقیقت و اصلیت جاننا چاہتے ہیں، جنہوں نےقیام پاکستان سےلے کر اب تک اس ملک پر حکمرانی کی اور المناک انجام سے دوچار ہوتے ہوئے عوام کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تلک دیواشر کی یہ کتاب ہمارے لئے ایک جامع اور چشم کشا تصنیف ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ، قیادت، اور اس کی خارجہ پالیسی پر گہری نظر ڈالتی اور اس کا بہترین تجزیہ کرتی ہے۔ مصنف نے نہایت مہارت کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کے مختلف ادوار کا جائزہ لیا ہے، خصوصاً ان ادوار کا جب ملک کی قیادت اور پالیسیاں اہم موڑ پر تھیں۔جس میں 48.65.71 اور کارگل کی جنگوں کا عمدہ تجزیہ بھی شامل ہے۔ کتاب میں پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کے کردار اور ان کے ” تعلقات” پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں سیاسی و ریاستی قیادت کی نوعیت، ان کے فیصلوں اور ان کے ملکی و بین الاقوامی اثرات کا تجزیہ شامل ہے۔ مصنف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، خاص طور پر بھارت، افغانستان، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور ان کے اتار چڑھاؤ کے ادوار کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے اندرونی مسائل جیسے کہ انتہا پسندی، معیشت، اور سیاسی عدم استحکام کو بھی موضوع بحث بنا کر اپنے خیالات پیش کئیے ہیں۔ کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہایت متوازن اور کافی حد تک غیر جانبدارانہ تجزیہ پیش کرتی ہے، جو قاری کو مختلف زاویوں سے پاکستان کی تاریخ اور مختلف ادوار کی حکمران قیادت کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ کتاب ان تمام لوگوں کو ضرور پڑھنی چاہئے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ، قیادت، اور خارجہ پالیسی کو گہرائی سے جاننا اور خاص بات یہ کہ دوسروں کی نظر سے سمجھنا چاہتے ہیں ۔ یہ کتاب پاکستان کے بارے میں قاری کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کس طرح ریاستی و سیاسی قیادتوں نے پاکستان کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر اس کایہ حال کیا ہے۔ محمد اشفاق کراچی \u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Tilak Devasher","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68383336136955,"sku":null,"price":1495.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/pakistan-kay-khudai-hukmaran.jpg?v=1792831954","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/pakistan-kay-khudai-hukmaran-urdu-translation-of-pakistan-at-the-helm","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}