{"product_id":"mrs-dalloway-urdu-translation-msz-yloo","title":"Mrs Dalloway (Urdu Translation) - مسز ڈیلووے","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e178\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eNovels\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمسز ڈیلاوے اپنی ضخامت میں ایک مختصر ناول ہے، لیکن اپنی بلاغت میں ایک انکشاف ہے۔یہ جون ۱۹۲۳ کے لندن میں اعلیٰ طبقے کی ایک خاتون، کلیریسا ڈیلاوے کے ایک دن کی کہانی ہے۔اس دن لندن میں کیا ہورہا ہے؛ کلیریسا، اس سے متعلق افراد اور غیر متعلق افرادپر کیا گزر رہی ہے۔ کلیریسا نے اس شام اپنے گھر پر ایک ضیافت کا انتظام کیا ہے۔اسی دن اس کا ایک پرانا عاشق، پیٹر والش، جس سے اس نے شادی نہیں کی تھی، انڈیا سے واپس آرہا ہے۔قراۃ العین حیدر کی تحریروں کی مانند اس ناول میں آپ کو لندن کے طبقہ بالا اور امرا کی زندگی میں جھانکنے کا موقع ملے گا۔زندگی ان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔ ان کا رہن سہن، ان کے مسائل،تحفظات، کامیابیاں سب کا بیان ہے۔پہلی جنگ عظیم ابھی کتم ہوئی ہے۔ اس کے سیاہ بادل لندن کے شہریوں کے ذہنوں سے مٹے نہیں ہیں۔کسی طیارے کی فضا میں آواز بے یقینی اور تلخ یادوں کو جنم دیتی ہے۔اور اس سارے پس منظر میں بگ بین کی آواز، گویا وقت جو ایک تسلسل ہے، سیسہ پلائے گولوں کی مانند یہ آواز سیل رواں میں گھلتی جاتی ہے۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eورجینیاوولف کی یہ کتاب مجھے دو سے زیادہ مرتبہ پڑھنا پڑی تاکہ میں اس سے لطف لے سکوں، اسے سمجھ سکوں۔ اس میں رموز اوقاف کو نئے تجربات سے برتا گیا ہے۔ وقف، کولون، سیمی کولون کے استعمال سے جملوں کو نئے معنی دیے گئے ہیں، لفظوں کو نئی اہمیت ملی ہے۔میں نے اوقاف کی اس رنگا رنگی کو ایسے ہی برقرار رکھا ہے۔اس سے ترجمہ شاید بوجھل محسوس ہو ، مگر یہ آپ سے امید رکھتا ہے کہ آپ اس پیرا گراف کو دوبارہ پڑھیں۔ اس کتاب کے ترجمے سے میرا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اردو نثر کے شائقین کو نئے تجربات اور امکانات سے روشناس کرایا جائے۔ ماضی قریب تک ہم اردو میں ایک ہی روایتی طرز بیاں کے عادی ہوگئے ہیں؛ آغاز، درمیان، اختتام کا ایک تسلسل؛ مسز ڈیلاوے ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ساختیات کو مختلف رخوں سے دیکھا جائے۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eمجھے اس ناول کو پڑھنے میں وقت لگا اور دشواری ہوئی۔ شاید آپ کوبھی ہو۔ لیکن میں نے شعوری طور پر اسے سہل بنانے کی کوشش نہیں کی ہے، اس سے ورجینیا کے انداز بیاں کا سارا حسن غارت ہوجاتا۔ یہ بعد از جدیدیت کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ یہ سعید نقوی کی نہیں بلکہ ورجینیا کی تخلیق ہے اور اسی طرح پیش ہونی چاہیے۔میں روانی کی صلیب پر مصنفہ کی اصل تخلیقی اپچ کو ضائع کرنے پر خود کوآمادہ نہ کر سکا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eسعید نقوی\u003cbr\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Virginia Woolf","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52894975885543,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0812\/2489\/2647\/files\/mrs-dalloway-urdu-translation.jpg?v=1792694144","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/mrs-dalloway-urdu-translation-msz-yloo","provider":"My Store","version":"1.0","type":"link"}