Kahania Dunyeh Ki - کہانیاں دنیا کی
- Rs.900.00
-
Regular price
Rs.1,200.00 -
-25%
Kahania Dunyeh Ki - کہانیاں دنیا کی
Pages: 223
Category: Short Stories
سلمیٰ اعوان متعدد جہات سے ایک منفرد افسانہ نگار ہیں۔ مجھے ان کے افسانوں میں جو خصوصیت دوسری خصوصیات کے مقابلے میں بہت نمایاں محسوس ہوئی وہ سلمیٰ اعوان کے مشاہدے کی اتنی شدید، بلکہ میں کہوں گا کہ اتنی خوفناک گہرائی ہے کہ جو بھی کردار ان کے سامنے آتا ہے اس کے ظاہری خدوخال سے زیادہ وہ اس کے باطن کا ایسا ایکس رے لیتی ہیں کہ کوئی رگ، کوئی نس، کوئی وَرید پوشیدہ نہیں رہتی۔ انسانی کرداروں کے علاوہ مناظر و ماحول کی تصویر کشی میں بھی مشاہدے کا یہ کمال دکھایا گیا ہے۔ سلمیٰ کا اسلوب اتنا رواں اور پُرکشش ہے کہ قاری پڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اس کے فن میں کوئی ایسا سحر ہے، کوئی ایسا جادو ہے جو پڑھنے والے کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے اور صرف لے لیتا ہی نہیں، اپنی گرفت کو آخر تک برقرار رکھتا ہے۔
(احمد ندیم قاسمی)
سلمیٰ کسی منہ بند چشمے کی طرح پھوٹ پڑی ہے۔ ’’وہ اک تارا‘‘ کیا کمال کی کہانی ہے۔ مجھے تو یہ بھی کہنا ہے کہ اُس کی کہانی کو صرف میں ہی سمجھ سکتا ہوں کہ میں اُس پس منظر سے مکمل واقف ہوں۔
(مستنصر حسین تارڑ)
اینا اور ہیثم کی محبت کی کہانی میں روس کے لیڈروں کی سیاسی اور ذاتی بدکاریوں کا احوال بریژنیف سے لے کر لینن تک یہ سب احوال ایک ملک کی گرتی ہوئی اخلاقیات اور اس کے ساتھ ہی عوام میں غیر مقبولیت کو سلمیٰ نے سیاسی انداز میں نہیں بلکہ کہانی کی اس روانی میں جس میں اینا اور ہیثم کی محبت، قربت اور پھر ہجر کی وہ داستان ہے جو ختم ہوتی ہے اس مقام پہ جہاں مرزا صاحباں یا ہیر رانجھے کی کہانی ختم ہوتی ہے۔ نثر کی چاشنی کو شاعری کے تلازمے کے ساتھ پیش کر کے سلمیٰ نے اظہاریہ کو اور خوبصورت بنا دیا ہے۔ پشکن کی نظموں کے تراجم جو ظ انصاری نے کیے ہیں، یوجینی یوٹو شینکو اور شولوخوف کا حوالہ، گوربا چوف کی گلاس ناسٹ کا تذکرہ ہو کہ جس نے سویت یونین کو پارہ پارہ کرنے کی نیو رکھی۔ اُسی زمانے میں چیچنین مسلمان جنگجوؤں اور روسی فوجوں کی لڑائی جو آج تک دہشت گردوں کی شکل میں پاکستان کی حدود میں موجود ہیں۔ پھر روسیوں کا وہ احساسِ شرمندگی کہ افغانستان پر حملہ کرنا حماقت تھی۔ یہ تمام تفاصیل اس باریکی سے بیان کی گئی ہیں کہ کہانی پڑھتے ہوئے آنکھیں جھپکی نہیں جاتی ہیں۔ پاکستان میں روس کے انقلاب کے بعد اُردو افسانے میں کوئی بیانیہ اس طرح کا نہیں ملتا ہے جیسا کہ سلمیٰ اعوان نے لکھا ہے۔ (کشور ناہید)
’’تہذیبوں کے تصادم، ان کے جبر، ننگی بربریت اور وحشی پن کی کہانیاں اگر صدیوں پرانی تھیں تو آج کی نئی کہانیاں بھی اسی طرح کی ہیں۔‘‘ یہ کڑوا اور کسیلا تاثر سلمیٰ اعوان کا ہے جن کی اُردو ادب میں اولین نمود افسانے کی صف میں ہوئی تھی۔ سلمیٰ اعوان کو اپنے مشاہدات میں وسعت پیدا کرنے کا خیال آیا تو وہ دنیا کی سیاحت پر نکل کھڑی ہوئیں۔ انھوں نے ممالک غیر کے جغرافیے اور تاریخ میں ہی سفر نہیں کیا بلکہ اپنے زیرِ قدم ممالک کے معاشروں سے کہانیاں بھی جمع کیں۔ یہ دنیا کی کہانیاں ہیں اور یہ روس، فلسطین، عراق، سری لنکا، مصر، ترکی اور بنگلا دیش کے کرداروں اور معاشروں سے تراشی گئی ہیں۔ اب ان کی کتاب ’’کہانیاں دنیا کی‘‘ پڑھی۔ یوں لگتا ہے کہ وہ محدب شیشے سے حیرتوں کو جمع کر رہی ہیں اور حیرتوں کو کہانیوں کا روپ دے رہی ہیں جن کے کردار حقیقی نظر آتے ہیں۔
(مسعود مفتی)
At Life Ease Store, we are committed to delivering your orders as quickly and efficiently as possible. Please take a moment to review our shipping policy below.
Shipping Timeframe
We aim to process and ship all orders within 3 to 5 business days. Delivery is available all over KSA
Shipping Charges
Shipping charges may vary depending on the size, weight, and location of the order. Any applicable charges will be displayed at checkout before you complete your purchase.
Order Tracking
Once your order has been shipped, you will receive a confirmation message along with tracking details (if applicable) to monitor the delivery status of your parcel.
Delivery Areas
We deliver to all major cities and towns across KSA. If you're unsure whether your area is serviceable, feel free to reach out to us for confirmation.
Contact Us
If you have any questions or concerns about your order or shipping details, please don’t hesitate to contact us:
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for shopping with Life Ease Store– your satisfaction is our priority!
At Life Ease Store, your satisfaction is our top priority. If you’re not completely happy with your purchase, we’re here to help!
Return Window
We gladly accept returns within 7 days of receiving your order.
Eligibility for Returns
To be eligible for a return:
- The item must be unused and in its original condition.
- It must be returned in the original packaging.
- Proof of purchase (order number or receipt) is required.
Non-Returnable Items
Certain items may not be eligible for return due to hygiene or safety reasons (e.g., opened food products, personal care items, etc.). Please contact us for clarification if needed.
Return Process
Contact our customer service team within 7 days of receiving your item.
Provide your order number and reason for the return.
We will guide you through the return procedure.
Shipping Costs
Return shipping costs are the responsibility of the customer unless the item was received damaged or incorrect.
Refunds
Once your return is received and inspected, we will notify you of the approval or rejection of your refund. Approved refunds will be processed promptly via your original method of payment or as store credit.
Contact Us
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for choosing Life Ease Store – we’re here to make your shopping experience as smooth and secure as possible!