Pages: 296
Category: Short Stories
دنیا کی بہترین تحریروں کا انتخاب و ترجمہ
کچھ لوگ بچپن ہی سے مطالعے کا لطف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ تاخیر سے اس کا تجربہ کرتے ہیں۔ بیشتر لوگ زندگی بھر اس سے ناآشنا رہتے ہیں۔ پڑھنا سیکھنے کے بعد ہم سب فکشن سے آغاز کرتے ہیں، جیسے شاعری سے پہلا واسطہ اسکول میں نرسری رائمز سے ہوتا ہے۔ لیکن نرسری رائمز پڑھنے کے باوجود بہت سے لوگ دوبارہ شاعری نہیں پڑھتے، یا سمجھ نہیں پاتے۔ یہی معاملہ مطالعے کا ہے۔ اکثریت مطالعے کو بوجھ سمجھنے لگتی ہے۔ اس میں کچھ قصور ہمارے نظامِ تعلیم کا بھی ہے۔
مطالعے کا مزہ صرف فکشن میں نہیں۔ اس کے بعد سب سے اہم لٹریری نان فکشن یعنی ادبی نثر ہے۔ فکشن کے بعد شاید سب سے زیادہ آپ بیتیاں اور یادداشتیں پڑھی جاتی ہیں۔ بعض صحافی بھی اپنی صحافیانہ تحریروں کو پُرلطف بنانے کا فن جانتے ہیں۔
میں ہمیشہ سے دوستوں کو اپنے مطالعے میں شریک کرتا رہا ہوں۔ اچھی کتابوں کا تبادلہ کرنا، نئی کتابوں کی کئی کئی کاپیاں خرید کر دوستوں کو دینا اور ڈیجیٹل ایج آنے کے بعد اچھے مضامین اور کتابوں کی سافٹ کاپیاں شیئر کرنا میری عادات میں شامل ہے۔
یہ کتاب بھی اسی ذوق اور شوق کے سلسلے میں مرتب کی ہے۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ خراب تحریروں کی وجہ سے جو لوگ مطالعے کی طرف مائل نہیں ہوتے، وہ ان عمدہ مضامین سے واپس آ جائیں۔ مطالعے کا لطف اٹھانا سیکھیں۔ یہ دنیا کے بہترین اخبارات، جرائد اور ویب سائٹس کی شاہکار تحریریں ہیں۔ میں نے صرف اتنا کیا ہے کہ انھیں تلاش کر کے آپ کو پیش کر دیا ہے۔ آئیں، مل کر مطالعے کا لطف اٹھائیں۔
(مبشر علی زیدی)
Thank you for shopping at Books Haven Store.
Order Processing
Orders are prepared after confirmation, subject to stock availability.
Delivery Areas
We deliver across Pakistan.
Delivery Time
Delivery takes 3–5 working days.
Shipping Charges
Applicable delivery charges will be communicated before your order is finalized.
Delivery Issues
If your parcel is delayed, damaged, or missing, please contact us at 03054045607 or aayatonlinebooksstore@gmail.com.
At Books Haven Store, we want you to be satisfied with your purchase.
Damaged, Defective, or Incorrect Books
If you receive a damaged, defective, or incorrect book, please contact us with your order number, a description of the issue, and photographs where possible.
Return Requests
Return eligibility, deadlines, and conditions depend on the return terms confirmed for your order and applicable consumer law.
Refunds
Where a refund is approved or required by law, we will explain the refund method and expected processing time.
Return Shipping
Any applicable return-shipping charges will be explained before a return is arranged.
Contact Us
Phone: 03054045607.
Email: aayatonlinebooksstore@gmail.com.