Humayun Nama - hardback
’’ہمایوں نامہ‘‘بنت بابر بادشاہ کی لخت جگر گلبدن بیگم کی خودنوشت ہے جس کا راست فارسی زبان سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ سچ جانیے اس کی حروف خوانی، جملوں کے در و بست اور زبان اُردو کے احترام میں نک سک سنوارتے مجھے گلبدن بیگم اور اُن کے گھرانے سے محبت ہو گئی۔ کیا قدریں تھیں، روایات، رسم و رواج، شرم و حیا کے پیمانے، وضع داری جو وقت برد ہو گیا۔ بھکر کے محاصرہ کے دوران جب شہنشاہ شاہجہاں نے حمیدہ بانو بیگم کا رشتہ مانگا تو اس نے رشتہ قبول کرنے میں کئی ماہ لگا دیے۔ قلعہ کے اندر پہلی بار جانے پر تو وہ کورنش بجا لائی۔ بعد میں گھر کی معزز خواتین، معتبر مرد حضرات کے اصرار پر ایک بار بھی شاہ جہاں کے سامنے نہ آئی۔ ادب اور قرینے کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ بالآخر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔ شاہجہاں کے بھائیوں میں مرزا کامران سب سے سفاک شقی القلب اور سنگ دل انسان تھا۔ جو ساری عمر شاہ جہاں کے ساتھ برسرپیکار رہا۔ یہ آپ بیتی ہے، کتھا ہے، کہانی ہے۔ رواں ہے آساں ہے۔ مطالعہ کیجیے ،مغلیہ عہد کا دور شاہ جہانی آپ کے سامنے متشکل ہو جائے گا۔ آغاز میں دی گئی نادر و نایاب تصاویر نے کتاب کو مزید معتبر بنا دیا ہے جبکہ اختتام میں تاریخی واقعات نامکمل ہونے کے باعث پروفیسر سیّد ابن حسن شارق صاحب کا ضمیمہ اس کتاب کی اہمیت کو دوچند کرتا ہے۔ ادارہ بک کارنر جہلم، اُردو ادب اور تاریخ کی کتابوں کی اشاعت کا ایک مستند ادارہ ہے۔ یہ اس کتاب کی خوش بختی ہے کہ ادارہ نے اسے اشاعت کے لیے چُنا۔
محمد حامد سراج
Thank you for shopping at Books Haven Store.
Order Processing
Orders are prepared after confirmation, subject to stock availability.
Delivery Areas
We deliver across Pakistan.
Delivery Time
Delivery takes 3–5 working days.
Shipping Charges
Applicable delivery charges will be communicated before your order is finalized.
Delivery Issues
If your parcel is delayed, damaged, or missing, please contact us at 03054045607 or aayatonlinebooksstore@gmail.com.
At Books Haven Store, we want you to be satisfied with your purchase.
Damaged, Defective, or Incorrect Books
If you receive a damaged, defective, or incorrect book, please contact us with your order number, a description of the issue, and photographs where possible.
Return Requests
Return eligibility, deadlines, and conditions depend on the return terms confirmed for your order and applicable consumer law.
Refunds
Where a refund is approved or required by law, we will explain the refund method and expected processing time.
Return Shipping
Any applicable return-shipping charges will be explained before a return is arranged.
Contact Us
Phone: 03054045607.
Email: aayatonlinebooksstore@gmail.com.