{"product_id":"heech-ych","title":"Heech - ہیچ","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e﻿364\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Novels\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eاِس ناول کے مصنف انیس اشفاق کا تعلق تہذیبی شہر لکھنؤ سے ہے۔ انھوں نے اپنی تعلیم اوّل تا آخر اسی شہر سے حاصل کی اور 1983ء میں وہ یہیں کی دانش گاہ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ اُردو میں لیکچرر کے مستقل عہدے پر فائز ہوئے۔ کوئی 32 برس درس و تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد 2012ء میں وہ پروفیسر اور صدر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ انیس اشفاق اہم اور نامور ادیبوں کی علمی صحبتوں میں جوان ہوئے اور انھیں صحبتوں نے ان کی تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا۔ تخلیق، تنقید اور تحقیق سے متعلق اب تک ان کی 25 کتابیں اور 300سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ اُن کی مشہور تنقیدی کتابوں میں ’’اُردو غزل میں علامت نگاری‘‘، ’’ادب کی باتیں‘‘، ’’بحث و تنقید‘‘، ’’ غزل کا نیا علامتی نظام‘‘ اور ’’غالب دنیائے معانی کا مطالعہ‘‘ شامل ہیں۔ انھوں نے تین بہت اہم ناول ’’دکھیارے‘‘ (2014ء)، ’’خواب سراب‘‘ (2017ء) اور ’’پری ناز اور پرندے‘‘ (2018ء) سپرد قلم کیے ہیں۔ ان تینوں ناولوں کو بر صغیر میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ان کے افسانوی مجموعے ’’کتبے پڑھنے والے‘‘ کو بھی خاصی شہرت ملی ہے۔ 2016ء میں شائع کراچی سے متعلق اُن کے سفرنامے ’’درِ شہرِ دوستداراں‘‘ کو بھی ہند و پاک میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ 2019ء میں ان کا شعری مجموعہ ’’ ایک نیزہ خونِ دل‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ انیس اشفاق نے مشہور ادیبوں سے متعلق مونو گراف بھی لکھے ہیں۔ حال ہی میں شائع اُن کی کتاب ’’نیّر مسعود: ہمہ رنگ ہمہ داں‘‘ کو ادبی حلقوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ان کی تین کتابیں ’’سیدھی باتیں سادہ مطالب‘‘، ’’ادب کی باتیں‘‘ (دوسرا اضافہ شدہ ایڈیشن) اور ’’دریا کے رنگ : اردو مرثیے کے معنوی جہات‘‘ اشاعت کے لیے تیار ہیں۔ انیس اشفاق نے بہت سے قومی اور عالمی ادبی اجتماعات میں شرکت کی ہے۔ وہ بہت سے باوقار ادبی اداروں کے رکن ہیں اور انھیں ملک اور بیرونِ ملک کئی اہم ادبی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Books Paradise","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52895509315815,"sku":null,"price":1300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0812\/2489\/2647\/files\/heech.jpg?v=1792701239","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/heech-ych","provider":"My Store","version":"1.0","type":"link"}