Gabriel Garcia Marquez Sari Kahania - گابریئل گارسیا مارکیز ساری کہانیاں
- Rs.1,800.00
-
Regular price
Rs.2,500.00 -
-28%
Gabriel Garcia Marquez Sari Kahania - گابریئل گارسیا مارکیز ساری کہانیاں
Pages: 533
Category: Short Stories
گابریئل گارسیا مارکیز کا شمار بیسویں صدی کی عظیم ترین ادبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ادیب، صحافی اور ادب میں نوبیل انعام یافتہ تھے۔ گارسیا مارکیز 6 مارچ 1927ء کو کولمبیا کے ایک چھوٹے سے قصبے اراکٹاکا میں پیدا ہوئے اور17 اپریل 2014ء کو میکسیکو سٹی، میکسیکو میں ان کا انتقال ہوا۔ گارسیا مارکیز نے کولمبیا کی نیشنل یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی لیکن جلد ہی انھیں احساس ہو گیا کہ ان کا اصل میدان ادب ہے۔ انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز شعبۂ صحافت سے کیا اور کولمبیا کے علاوہ مختلف بین الاقوامی اخبارات کے لیے کام کیا۔ اس تجربے نے انھیں لاطینی امریکا کے سماجی اور سیاسی منظرنامے کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کی جو بعد میں ان کی فکشن نگاری میں ان کے بہت کام آئی۔ مارکیز کو سب سے بڑی ادبی کامیابی اس وقت ملی جب 1967ء میں ان کا شاہکار ناول ’’تنہائی کے سو سال‘‘ شائع ہوا، اس نے مارکیز کو بین الاقوامی شہرت دلائی اور انھیں لاطینی امریکی ادب کی سب سے اہم شخصیت تسلیم کیا گیا۔ ان کی دیگر قابلِ ذکر تصنیفات میں ’’وبا کے دنوں میں محبت‘‘، ’’ایک پیش گفتہ موت کی روداد‘‘ اور ’’سردار کا زوال‘‘ شامل ہیں۔ ان کا آخری ناول ’’ملتے ہیں اگست میں‘‘ ان کی وفات کے دس سال بعد 6 مارچ 2024ء کو مارکیز کی عین سالگرہ کے موقع پر شائع ہوا ۔ ناولوں کے علاوہ مارکیز نے متعدد کہانیاں بھی لکھیں جن کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ 1982ء میں مارکیز کو ادب کا نوبیل انعام دیا گیا، جس سے وہ کولمبیا کے پہلے اور لاطینی امریکا کے اُن چند مصنّفین میں سے ایک بن گئے جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ اپنی زندگی کے آخری دس برسوں میں، مارکیز متعدد بیماریوں سے نبرد آزما رہے لیکن انھوں نے لکھنا جاری رکھا۔ مارکیز نے عالمی ادب پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ ان کی وراثت نہ صرف ان کی ادبی تحریریں ہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیلے وہ اَن گنت ادیب بھی جو اُن سے متاثر ہوئے۔
انعام ندیم 1967ء میں شہداد پور، سندھ میں پیدا ہوئے، وہ ایک متنوع ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔ اگرچہ انھوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز شاعری سے کیا، تاہم بعد ازاں اپنے یکے بعد دیگرے شائع ہونے والے ادبی تراجم کی بدولت انھوں نے اُردو کے معروف اور ممتاز مترجمین کی صفِ اوّل میں جگہ بنالی۔ ایک شاعر، ادیب ، مترجم اور مرتب کی حیثیت سے وہ دس سے زائد قابلِ ذکر کتابوں کے حامل ہیں جن میں غزلوں کا ایک دلکش مجموعہ ’’درِخواب‘‘ بھی شامل ہے۔ انعام ندیم نے متعدد ادبی متون، بالخصوص فکشن کا انگریزی سے اُردو میں ترجمہ کیا ہے۔ ان کی قابلِ ذکر کتابوں میں عمر شاہد حامد کا ناول “The Prisoner”، ربی سنکر بل کے دو ناولوں"Dozakhnama"اور"A Mirrored Life"اور میورئیل موفروئے کی"Rumi’s Daughter"کے علاوہ نوبیل انعام یافتہ ہسپانوی ادیب گابریئل گارسیا مارکیز کے گمشدہ ناول “Until August” کا اُردو ترجمہ شامل ہے۔
انعام ندیم نے آصف فرخی کے بارے میں ایک انتھالوجی، ذکیہ مشہدی کی منتخب کہانیاں، شاعر اکبر معصوم کی کلیات اور پاکستان میں اُردو نثری نظموں کا ایک انتخاب بھی مرتب کیا ہے۔ انھوں نے مشہور ہندی افسانہ نگار بھیشم ساہنی کی کہانیوں کے ایک انتخاب کا بھی ترجمہ کیا، ان کا یہ انتخاب بعد ازاں دسویں یو بی ایل لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
انعام ندیم کو متعدد ادبی اعزات سے نوازا گیا جن میں ان کے پہلے شعری مجموعے ’’درِ خواب‘‘ پر ملنے والا عکس خوشبو ایوارڈ،"A Mirrored Life "کے اُردو ترجمے "آئینہ سی زندگی" پر ملنے والا یو بی ایل لٹریری ایوارڈ 2021ء برائے ترجمہ اور"Rumi’s Daughter" کے ترجمے ’’دُخترِ رومی‘‘ پر ملنے والا ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ 2024 ءبرائے ترجمہ شامل ہیں۔
At Life Ease Store, we are committed to delivering your orders as quickly and efficiently as possible. Please take a moment to review our shipping policy below.
Shipping Timeframe
We aim to process and ship all orders within 3 to 5 business days. Delivery is available all over KSA
Shipping Charges
Shipping charges may vary depending on the size, weight, and location of the order. Any applicable charges will be displayed at checkout before you complete your purchase.
Order Tracking
Once your order has been shipped, you will receive a confirmation message along with tracking details (if applicable) to monitor the delivery status of your parcel.
Delivery Areas
We deliver to all major cities and towns across KSA. If you're unsure whether your area is serviceable, feel free to reach out to us for confirmation.
Contact Us
If you have any questions or concerns about your order or shipping details, please don’t hesitate to contact us:
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for shopping with Life Ease Store– your satisfaction is our priority!
At Life Ease Store, your satisfaction is our top priority. If you’re not completely happy with your purchase, we’re here to help!
Return Window
We gladly accept returns within 7 days of receiving your order.
Eligibility for Returns
To be eligible for a return:
- The item must be unused and in its original condition.
- It must be returned in the original packaging.
- Proof of purchase (order number or receipt) is required.
Non-Returnable Items
Certain items may not be eligible for return due to hygiene or safety reasons (e.g., opened food products, personal care items, etc.). Please contact us for clarification if needed.
Return Process
Contact our customer service team within 7 days of receiving your item.
Provide your order number and reason for the return.
We will guide you through the return procedure.
Shipping Costs
Return shipping costs are the responsibility of the customer unless the item was received damaged or incorrect.
Refunds
Once your return is received and inspected, we will notify you of the approval or rejection of your refund. Approved refunds will be processed promptly via your original method of payment or as store credit.
Contact Us
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for choosing Life Ease Store – we’re here to make your shopping experience as smooth and secure as possible!