Corporate Samraj - کارپوریٹ سامراج - سماج، سیاست، معیشت، علم اور مزاحمت
- Rs.2,300.00
-
Regular price
Rs.3,000.00 -
-23%
Corporate Samraj - کارپوریٹ سامراج - سماج، سیاست، معیشت، علم اور مزاحمت
Pages: 425
Category: Politics
*کارپوریٹ سامراج کے عہد میں ایک نامیاتی دانشور*
اٹالین مارکسسٹ مفکر انتونیو گرامچی روایتی اسکالرز اور نامیاتی (Organic) اسکالرز میں فرق کرتے ہیں۔ روایتی اسکالرز جو خود کو غیر جانبدار اور معروضی ظاہر کرتے ہیں لیکن درحقیقت وہ حکمران اشرافیہ کی خدمت کرتے ہیں۔ طاقت کو جائز قرار دینے کے طریقے تلاش کرتے ہیں اور عوامی اختلافات کو قابو میں رکھنے کے لیے اسے ثقافتی بالادستی (Cultural Hegemony) کے حق میں موڑ دیتے ہیں۔ یہ عمل آج کارپوریٹ میڈیا اور کئی مغربی یونیورسٹیوں کے فلسطین کے معاملے پر ردعمل میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف نامیاتی اسکالرز کسی سماجی طبقے سے ابھرتے ہیں اور اپنی وابستگی کے بارے میں کھلے ہوتے ہیں۔ ورکنگ کلاس کے نامیاتی اسکالر اپنے طبقے کی اجنبیت (Alienation) کو بیان کرتے ہیں اور شعور پیدا کرتے ہیں۔ وہ Systemic طاقت کے تعلقات کے کام کرنے کے طریقوں کو مائیکرو اور میکرو سطح پر بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسے نامیاتی اسکالرز کی بات سن کر طلبہ اکثر اپنے نظریات میں ایک تنقیدی تبدیلی سے گزرتے ہیں کیونکہ ان کی تحقیق اکثر ایسے ذرائع، حاشیے میں پڑی تاریخیں اور ڈیٹا سامنے لاتی ہے جو روایتی اسکالرز کے کام میں نظر انداز، چھپائے گئے یا دبائے گئے ہوتے ہیں۔
زیر نظر کتاب کارپوریٹ سامراج کو دیکھتے ہوئے ہم ڈاکٹر اصغر دشتی کو واضح طور پر نامیاتی اسکالرز کے کیمپ میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ تصنیف ان کی تنقیدی اور علمی سنجیدگی کا مظہر ہے جس میں ایسے موضوعات پر بصیرت افروز تجزیہ پیش کیا گیا ہے جو عموماً مین اسٹریم میڈیا میں نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے نہ صرف مصنف کی ملکی اور بین الاقوامی امور پر گہری دلچسپی اور فکری عبور نظر آتا ہے بلکہ یہ کتاب اپنے قارئین کو سماجی و سیاسی معاملات پر نئے زاویوں سے سوچنے کی دعوت بھی دیتا ہے۔ اسی بنا پر یہ کتاب لائبریریوں اور تعلیمی نصاب میں شامل کیے جانے کے لائق ایک اہم علمی اضافہ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر فرید پنجوانی
ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن
انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ
Thank you for shopping at Books Haven Store.
Order Processing
Orders are prepared after confirmation, subject to stock availability.
Delivery Areas
We deliver across Pakistan.
Delivery Time
Delivery takes 3–5 working days.
Shipping Charges
Applicable delivery charges will be communicated before your order is finalized.
Delivery Issues
If your parcel is delayed, damaged, or missing, please contact us at 03054045607 or aayatonlinebooksstore@gmail.com.
At Books Haven Store, we want you to be satisfied with your purchase.
Damaged, Defective, or Incorrect Books
If you receive a damaged, defective, or incorrect book, please contact us with your order number, a description of the issue, and photographs where possible.
Return Requests
Return eligibility, deadlines, and conditions depend on the return terms confirmed for your order and applicable consumer law.
Refunds
Where a refund is approved or required by law, we will explain the refund method and expected processing time.
Return Shipping
Any applicable return-shipping charges will be explained before a return is arranged.
Contact Us
Phone: 03054045607.
Email: aayatonlinebooksstore@gmail.com.