{"product_id":"chand-humsafar-akhtar-waqar-azeem","title":"Chand Humsafar - Akhtar Waqar Azeem","description":"\u003ch2 style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eاپنی بات\u003c\/h2\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eدوسری جنگ عظیم کے بعد چرچل کے مخالفین ان کے بارے میں دو باتیں بہت زورشور سے کہتے تھے۔ ایک یہ کہ وہ ذہنی مریض ہیں اور دوسرے یہ کہ وہ نیم پاگل ہیں۔ چرچل نے اپنے ان نقادوں میں سے کچھ کو گرفتار کروا دیا۔سب طرف شور مچ گیا۔ بات بڑھ گئی ۔ کہا گیا چرچل میں برداشت کی کمی ہے۔ ان سے جواب مانگا گیا تو انہوں نے اپنی مختصر سی تقریر میں کہا، میں نے جو گرفتاریاں کروائی ہیں وہ اس لئے نہیں ہیں کہ ان لوگوں نے میری مخالفت کی ہے بلکہ یہ اس لئے ہیں کہ ان لوگوں نے ایک قومی راز سب پر افشاء کر دیا۔ تالیوں کی گونج میں بات ختم ہوگئی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eمجھے یہ واقعہ پڑھ کر ہمیشہ خیال آتا ہے کہ کسی بھی بات کو دیکھنے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔ اچھائی برائی کی تمیز خود آپ کی سوچ کرتی ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eچند ہم سفر میں شامل خاکے لکھتے وقت میرے ذہن میں دو باتیں تھیں، پہلی یہ کہ ان شخصیات کے حوالے سے پاکستان میں ٹیلی وژن کی تاریخ کے بعض روشن پہلوؤں کو یاد کیا جائے اور دوسرے یہ کہ ان ہنستے مسکراتے لوگوں کی زندگی کے شگفتہ واقعات پڑھ کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاۓ ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eاگر یہ کتاب پڑھتے ہوۓ آپ کو کچھ نئی باتیں معلوم ہوئی ہوں یا آپ مسکرا دیئے ہوں تو میں سمجھوں گا کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"font-family: 'noto nastaliq urdu'; line-height: 2em; text-align: right;\"\u003eاختر وقار عظیم\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eTitle: Chand Humsafar - چند ھم سفر\u003cbr\u003eAuthor: Akhtar Waqar Azeem\u003cbr\u003eISBN: 9693533518\u003cbr\u003eSubject: Character Sketches, Memoirs, Biography, Biographical Essays\u003cbr\u003eLanguage: Urdu\u003cbr\u003eNumber of Pages: 272\u003cbr\u003eYear: 2021\u003c\/p\u003e","brand":"Sang-e-meel","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68386637086971,"sku":"9693533518","price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/chand-humsafar-akhtar-waqar-azeem-465380-733022.jpg?v=1792859256","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/chand-humsafar-akhtar-waqar-azeem","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}