{"product_id":"awalal-muslimeen-kay-bad-urdu-translation-after-the-prophet-pbuh","title":"Awalal Muslimeen Kay Bad - (Urdu Translation After The Prophet PBUH)","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages: \u003c\/strong\u003e351\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory: \u003c\/strong\u003eIslam\u003c\/p\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003e اس بار\" after the prophet\"کتاب کا اردو میں مطالعہ شروع کیا۔ \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right; font-family: Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Lahori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, Nafees Web Naskh, Urdu Naskh Asiatype, Arial, Tahoma; font-size: 19px; line-height: 31px; direction: rtl;\"\u003eیہ ایک دلچسپ تاریخی کتاب ہے جو شیعہ-سنی تقسیم کے آغاز کی کہانی بیان کرتی ہے۔ لیزلی نے اپنی وسیع تحقیق سے دونوں سنی اور شیعہ روایات کے ذریعے اس کتاب کو تحریر کیا ہے اور اس داستان کو بڑی بصیرت سے بیان کیا ہے۔چونکہ لیزلی ایک صحافی ہیں سو وہ ایک صحافی کی نظر سے بھی کہانی کو پیش کرتی ہے۔ اس کتاب میں ایران، عراق اور شام کے خراب حالات کا بھی ذکر ہے اور اس کے پیچھے کیا اسباب ہیں وہ بھی درج ہیں ساتھ میں امریکہ کی مداخلت بھی بے باکی سے لکھی ہے\u003cbr\u003eکتاب 632 عیسوی میں نبی محمد کی وفات سے شروع ہوتی ہے۔ آپ کی وفات کے فوراً بعد، یہ بحث شروع ہوئی کہ ان کی جانشینی کے طور پر مسلمان کمیونٹی کا نیا رہنما کون ہوگا۔ اس بحث نے دو حریف اسلام کے شاخوں کی تشکیل کی: سنی اور شیعہ۔\u003cbr\u003eلیزلی نے شیعہ-سنی تقسیم کی تاریخ کو تفصیل سے بیان کیا ہے، جن میں اہم واقعات اور شخصیات شامل ہیں۔ وہ سنی اور شیعوں کے مابین نظریاتی اور سیاسی اختلافات کی بھی کھوج کرتی ہے، اور ان اختلافات کے ذریعے اظہار کیے جانے کے طریقوں کو بھی بیان کرتی ہے جو تشدد اور تصادم میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے کے بعد خلیفہ سوم عثمان غنی کے خلاف بغاوت اور اس کے بعد جنگ جمل اور خلیفہ چہارم علی کے خلاف بغاوت اور جنگ صفین کا تفصیل سے ذکر ہے۔ * ہیزلٹن کی تحریر واضح، جامع اور دلچسپ ہے۔\u003cbr\u003e* وہ تاریخی تفصیلات ثروت مندی سے پیش کرتی ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اس میں نہیں پھنس جاتیں۔ \u003cbr\u003e* وہ سنیوں اور شیعوں کے ساتھ اپنے سلوک میں انصاف اور توازن کی حامل ہے۔\u003cbr\u003e* وہ شیعہ-سنی تقسیم کے دونوں مذہبی اور سیاسی پہلوؤں کی گہری سمجھ رکھتی ہے۔\u003cbr\u003e* چونکہ وہ خود مسلمان نہیں اس لیے وہ غیر جانبداری سے دونوں پہلوؤں پر لکھتی ہیں ورنہ مذہبی تاریخ میں اکثر پلڑا ایک طرف زیادہ جھکائی دیا کرتا ہے لیکن لیزلی نے صرف وہی بیان کیا ہے جو تاریخی روایات کا حصہ ہے اور انھوں نے وہ سب واقعات بھی نکالے ہیں جو من گھڑت تھے جن کی باقاعدہ سند نہ مل سکی۔\u003cbr\u003eاس کتاب پر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی اور یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اس کتاب میں ایک بھی جگہ ایسا کچھ نہیں جس وجہ سے پابندی لگائی جانی چاہئے ورنہ اس اصول سے مسلمانوں کی سب سے بڑی تاریخی کتاب الطبری پر بھی پابندی عائد ہونی چاہیے کیوں کہ اس کتاب میں زیادہ حوالے اسی کتاب سے لکھے گئے ہیں۔ مختصراً کہا جائے تو یہ کتاب پڑھنے لائق ہے۔\u003cbr\u003eفیض محمد شیخ\u003cbr\u003e\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Lesley Hazleton","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":68383268176123,"sku":null,"price":1650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0837\/4301\/5163\/files\/IMG_E9282.jpg?v=1792831192","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/awalal-muslimeen-kay-bad-urdu-translation-after-the-prophet-pbuh","provider":"Books Haven","version":"1.0","type":"link"}