{"product_id":"andhera-khawab-andyra-khoab","title":"Andhera Khawab - اندھیرا خواب","description":"\u003cp\u003e\u003cstrong\u003ePages:\u003c\/strong\u003e 252\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e\u003cstrong\u003eCategory:\u003c\/strong\u003e Novels\u003c\/p\u003e\n\u003ch4 align=\"right\"\u003e\n\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eحجاب امتیاز علی کی تحریر رومانوی لطافتوں سے سجی ہوتی ہے اور ذہن میں وہ ایک ایسی خوش منظر دنیا بساتی ہیں کہ پڑھنے والے کو پھول مسکراتے، ہوائیں گنگناتی اور دھوپ بدن چومتی اور سرد چاندنی وجود کو بھگوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ \u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eرومانویت کے ایسے لوازمات اس ناول میں بھی بدرجہ اتم موجود ہیں مگر جو بات اس رومان کو دلچسپ بناتی ہے وہ ہے مرکزی کردار صوفی کے نفسیاتی عوارض۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003e اگر غیر رومانوی لفظوں میں کہا جائے تو یہ ایک نفسیاتی مریضہ کی داستان عشق ہے جس کے مرض کی جڑیں بچپن میں تشکیل شدہ لاشعور میں پیوست تھیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eصوفی کا باپ شرابی تھا جو نشے میں دھت، آنکھیں سرخ کیے، شراب کی بُو لیے گھر میں جب آتا تو پالنے میں پڑی دو سالہ بیٹی شراب کی بُو سے پہچان جاتی اور باپ کی توجہ کے لئے مچلنا شروع کردیتی مگر طلب تشنہ رہ جاتی جب ماں بیچ میں آ جاتی اور اپنے شوہر سے، جنہوں نے آپس میں محبت کی شادی کی تھی، تکرار شروع کردیتی۔ \u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003e۔ ۔ ۔\"خدا کے لئے میرا گلا گھونٹ دو اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو۔ ۔ ۔\" شوہر کہتا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eتابوت میں آخری کیل صوفی کی تیسری سالگرہ کی رات ٹھونک دیا گیا جب اس کا باپ ہمیشہ کے لئے اسے انتظار میں چھوڑ جاتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eان تمام کیفیات کو صوفی کے لاشعور نے بچپن میں جذب کیا۔ \u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eرفتہ رفتہ ذہن سے یہ واقعات تو نکل گئے مگر لاشعور میں گُھلے احساسات اس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور سن شباب میں اسے شراب کی مہک کسی اپنے کا احساس دلا کر شرابیوں کی اور ملتفت کرتی تھی مگر ان کی سرخ آنکھیں اسے ڈرا کر رکھ دیتیں تھیں اور اسی کشمکش میں اس کے ہاتھ اپنا گلا گھونٹنے لگتے تھے۔ ۔ ۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eاپنے منسوب ریحانی کی، جو اس سے بے حد محبت کرتا ہے، ذرا سی بے رخی یا دوری اسے اس وہم میں مبتلا کردیتی تھی کہ کوئی دوسری عورت اس کے محبوب کو اس تک نہیں پہنچنے دے گی (بچپن کی طرح!) اور اسے چھین لے جائے گی۔ \u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eان حالات میں صوفی اور ریحانی کے درمیان کیا کچھ ہوتا ہے اور کس طرح روحی (صوفی کی کزن اور \"باجی سب کچھ جانتی ہے!\" قسم کی فلسفی لڑکی) اپنی سہیلی کو ان کیفیات سے باہر نکالنے کے لئے وعظ و کوشش کرتی رہتی ہے، اس پر پورا ناول ہے۔ چند دیگر کردار بھی ہیں مگر وہ بوتیک میں سجے روغنی پُتلوں کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eتکنیک کے اعتبار سے اس ناول کو طویل افسانہ کہنا شاید مناسب ہوگا۔ طوالت بھی ضرورت سے تھوڑی زیادہ لگی ہے تاہم بوریت کسی جگہ بھی محسوس نہیں ہوتی۔ کہانی سست روی کا شکار بھی ہو تو حجاب کا رومانویت میں ڈوبا قلم الف لیلوی منظرنگاری میں گم رکھتا ہے۔ \u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan class=\"Formatted\"\u003eایک کم مشہور ادیبہ کا کم مشہور ناول (تین کی طاقت کے ساتھ)۔\u003c\/span\u003e\n\u003c\/h4\u003e","brand":"Hijab Imtiaz Ali","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":52895206834407,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0812\/2489\/2647\/files\/IMG_E5230.jpg?v=1792698279","url":"https:\/\/bookshaven.shop\/products\/andhera-khawab-andyra-khoab","provider":"My Store","version":"1.0","type":"link"}