Ahtajaj Say Ikhtiar Tak - احتجاج سے اختیار تک - عوامی مزاحمت
- Rs.1,200.00
-
Regular price
Rs.1,500.00 -
-20%
Ahtajaj Say Ikhtiar Tak - احتجاج سے اختیار تک - عوامی مزاحمت
Pages: 456
Category: Politics Books
احتجاج سے اختیار تک: عوامی مزاحمت"
اب وقت چاہیے کہ عوام کے ان تمام پرتوں میں قومی و طبقاتی غلامی اور نجات کے سوال پر، حق ملکیت اور حق حکمرانی کے سوال پر، زراعت اور خود انحصاری کے سوال پر تعلیم کا بندو بست کیا جائے۔ لٹریچر کے ذریعے، اسٹڈی سرکلز کے ذریعے، عوامی بیٹھکوں کے ذریعے اور دھرنوں میں مکالمے کے ذریعے تعلیم اس تعلیم کو عام کرنا لازم ہے۔ اس کے لیے جو وقت درکار ہے وہ وقت مذاکرات کے ذریعے حاصل ہو سکتا ہے اسے بہر صورت حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ یہاں پر عوام کی تحریک میں شمولیت اور جذبات کو دیکھ کر یہ کہہ دینا کہ آخری دن مذاکراتی عمل میں جانا مصلحت پسندی ہے یہ درست نہیں ہے۔ ہمیں تیاری کے لیے مزید وقت درکار ہے وہ وقت ملنے کی ہر چھوٹی بڑی کوشش کا ہمیں خیر مقدم کرنا چاہیے۔ ہر مرحلے پر نئی صورتیں اور حالتیں سامنے آتی ہیں جن کے تناظر میں مستقبل کی تیاری کے لیے وقت لینا دانش مندی ہے۔ عوامی تحریک کا موجودہ مرحلے پر جو تضاد گہرا ہوا ہے اس کا حل اقتدار کی عوام کو منتقلی ہے جس کے لیے عوام تیار ہیں لڑیں گے لیکن اس پر قیادت اور ہماری تیاری موجود نہیں ہے۔ اب سے اس تیاری کا آغاز کرنا ہے۔ ہمیں اس صورت حال کو سامنے رکھ کر انقلابی تعلیم کی حکمت عملی پر کام کرنا ہو گا کہ پاکستان کے زیرِانتظام جموں کشمیر، مقبوضہ خطے کی طرح 78 سال سے استحصال اور محکومی کا شکار ہے، اس خطے کے عوام کو اپنے قدرتی وسائل اور انسانی محنت سے حاصل ہونے والی دولت پر اختیار حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے اس خطے کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، جموں کشمیر کے محنت کش عوام جو دولت اندورن ملک یا بیرون ملک پیدا کرتے ہیں اس کا تصرف اور سرمایہ کاری کو جموں کشمیر میں کرنے کے لیے سیاسی اور معاشی آزادی حاصل کرنی ہے، جموں کشمیر میں کام کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹیز اسی مقصد کے حصول کے لئے ابتدائی اور بنیادی اصلاحات کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں لیکن وسائل پر قابض ریاست اور حکمران طبقے کو یہ ابتدائی اور بنیادی اصلاحات بھی قبول نہیں ہیں اس لئے وہ اصلاحات کی بات کرنے والوں کو خون میں نہلا رہے ہیں تا کہ عوام ان بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے اور مانگوں سے پیچھے ہٹ جائیں لیکن عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں، ریاستی جبر اور ظلم و فسطائیت کے اس مرحلے پر جب حقوق مانگنے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اغوا اور گرفتار کر کے جیلوں اور ٹارچر سلوں میں ڈالا جا رہا ہے ایسے حالات میں عوامی ایکشن کمیٹیز کو اس سب کچھ سے نبردآزما ہونے کے لئے گہرے غور و فکر کے ساتھ اس قبضے اور استحصال کو سمجھنے اور سمجھانے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹیز کو محلے اور وارڈ کی سطح سے لے کر مرکز تک ایک انقلابی تبدیلی کا پروگرام دینا ہو گا۔ ابھی تک عوامی ایکشن کمیٹیز کی طرف سے مکمل سیاسی اور معاشی آزادی کی بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی انقلابی تبدیلی کا پروگرام مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹیز کو انقلابی تبدیلی کے لئے اپنے عوام کو سیاسی اور سائنسی فکر سے روشناس کرانا ہو گا اور تعلیم و تربیت کے لئے ہر سطح پر منصوبہ بندی کرنا ہو گی تا کہ وہ باشعور اور منظم ہو کر اپنے حق آزادی اور حق ملکیت کے لئے حقیقی معنوں میں لڑنے کے قابل ہوں۔
Thank you for shopping at Books Haven Store.
Order Processing
Orders are prepared after confirmation, subject to stock availability.
Delivery Areas
We deliver across Pakistan.
Delivery Time
Delivery takes 3–5 working days.
Shipping Charges
Applicable delivery charges will be communicated before your order is finalized.
Delivery Issues
If your parcel is delayed, damaged, or missing, please contact us at 03054045607 or aayatonlinebooksstore@gmail.com.
At Books Haven Store, we want you to be satisfied with your purchase.
Damaged, Defective, or Incorrect Books
If you receive a damaged, defective, or incorrect book, please contact us with your order number, a description of the issue, and photographs where possible.
Return Requests
Return eligibility, deadlines, and conditions depend on the return terms confirmed for your order and applicable consumer law.
Refunds
Where a refund is approved or required by law, we will explain the refund method and expected processing time.
Return Shipping
Any applicable return-shipping charges will be explained before a return is arranged.
Contact Us
Phone: 03054045607.
Email: aayatonlinebooksstore@gmail.com.