ADAMKHOR NIZAM KA NAUHA
سن نثار کو میں نے 1990ء کی دہائی میں پڑھنا شروع کیا جب انھوں نے ’’خبریں‘‘ میں کالم شروع کیا اور پھر پڑھتا ہی چلا گیا اور آج تک پڑھ رہا ہوں بلکہ اب تو سنتا ہوں اور دیکھتا بھی۔ ان کی تحریروں میں موجود نئے باغی نے مجھے متاثر کیا جو سب کے خلاف اکیلا تلوار تھام کر کھڑا ہوگیا تھا۔ حسن نثار نے جس طرح ہمارے معاشرے کی تاریخی، سماجی اور کلچرل منافقتوں کا بہادری سے پوسٹ مارٹم کیا ہے وہ اپنی جگہ ایسا کام ہے جس کی مثال جدید اُردو صحافت اور کالم نگاری میں ملنا مشکل ہے۔ افسانہ نگاری میں جس طرح منٹو نے پورے معاشرے کو ننگا کیا وہی کام جدید اُردو کالم نگاری میں حسن نثار نے کیا ہے۔ حسن نثار نے کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی۔ اگر انھوں نے کسی کے ساتھ رعایت کی کوشش بھی کی تو ان کے قلم نے ساتھ نہیں دیا اور وہی لکھا جو سچ تھا۔ وہ ہرگز نہیں گھبرائے کہ آپ یا میں ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ہم کیا رائے رکھتے ہیں۔ انھوں نے وہی لکھا اور بولا جو اُن کے خیال میں لکھا یا بولا جانا چاہیے تھا۔ آپ بے شک اعتراض کرتے رہیں انھیں کبھی پرواہ نہیں رہی۔ حسن نثار نے جس طرح پاکستانی تاریخ کو نئے سرے سے لکھا وہ ایک کمال ہے۔ پاکستانی معاشرے میں سچ لکھنا اور دھڑلے سے لکھنا کبھی آسان نہ تھا لیکن حسن نثار کو پڑھ اور سن کر لگتا ہے اتنا مشکل بھی نہ تھا۔ وہ ہرگز نہیں گھبرائے کہ ان کی تحریروں یا بولنے سے برسوں کی محنت سے مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں تراشے قدیم بُت ٹوٹ رہے تھے یا ہمارے ہیرو زیرو ہو رہے ہیں۔ لٹیروں کو ہیرو نہیں لکھا، لٹیرا ہی لکھا۔ کئی لڑائیاں لڑیں اور اب تک لڑ رہے ہیں لیکن میدان چھوڑ کر بھاگے نہیں۔ کئی تنازعات میں گھرے لیکن کھڑے رہے۔ اس ڈر سے کمپرومائز نہیں کیا کہ لوگ کیا کہیں گے۔ خبط عظمت میں مبتلا ماضی پرست قوم اور معاشرے کو اس کی اوقات یاد دلانے میں بھی کمی نہ چھوڑی کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ نہ حملہ آوروں کو تاج پہنائے نہ وہ کسی سے مرعوب ہوئے۔ ہاں جہاں جس کا کریڈٹ بنتا تھا اسے دینے میں بھی نہ گھبرائے۔ کون سا موضوع ہے جس پر وہ لکھیں اور کمال نہ کریں۔ فلم ہو،آرٹ ہو، تاریخ، مذہب، سیاست یا ہمسایہ ملکوں سے تعلقات یا عالمی سیاست اور سب سے بڑھ کر ناسٹیلجیا.... ماضی سے رومانس کو وہ ایک اور لیول تک لے گئے۔ جب وہ ہمیں اپنے شاندار ماضی میں لے کر جاتے ہیں تو آپ کا دل چاہتا ہے وہ اس سے کبھی نہ نکلیں اور آپ کے لیے شاہکار کہانیاں لکھتے رہیں۔ اپنے ماضی کی کہانیاں سناتے وقت وہ نہ صرف خود افسردہ ہوتے ہیں بلکہ آپ کو بھی اُداس کردیتے ہیں۔شہرت کی بلندی پر پہنچ کر بھی انھوں نے اپنا ماضی کبھی نہ چھپایا۔ جو زندگی میں محنت اور مشقت کی اسے اپنی کمزوری بنانے کی بجائے اپنی طاقت بنایا۔ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جنھیں غصہ یا attitude اچھا لگتا ہو یا ان پر سجتا ہو۔ حسن نثار پر غصیلا یا جارحانہ انداز سُوٹ کرتا ہے۔ حسن نثار کو برسوں سے پڑھتے پڑھتے ایک دن مجھے اچانک احساس ہوا وہ پاکستانی میڈیا کے اس طرح کے ’’اینگری ینگ مین‘‘ ہیں جیسے کبھی امتیابھ بچن بھارتی فلموں کا اینگری ینگ مین تھا جس نے بھارتی سینما کو نئی بلندی عطا کی۔ حسن نثار بھی پاکستانی میڈیا کا وہ اینگری ینگ مین ہے جو نہ کسی سے ڈرا، نہ جھکا نہ ہی مرعوب ہوا۔ آپ حسن نثار کو پسند کریں یا نہ کریں، اسے اچھا سمجھیں یا بُرا لیکن یہ طے ہے آپ حسن نثار کو نظر انداز نہیں کرسکتے جس نے ہمیشہ طوفانی ہوائوں کے مخالف کھڑے ہونے کو ترجیح دی اور دریا کی تیز و تند لہروں کے مخالف تیرنے کو ترجیح دی۔ وہ ایک ایسا لیڈ فلمی کردار ہے جو برسوں سے ہٹ فلمیں دے رہا ہے۔ اس کے ٹی وی شوز کی ریٹنگز ہے۔ اسے دیکھا جاتا ہے۔ سنا جاتا ہے۔ اس کی بڑی فین فالونگ ہے۔ آج بھی ہر بڑا ٹی وی چینل اسے اپنی سکرین پر دکھانے اور منہ مانگے پیسے دینے کے لیے تیار بلکہ بے چین ہے۔ آج برسوں بعد بھی میرے جیسے قارئین اس کی تحریروں کا انتظار کرتے ہیں۔
At Life Ease Store, we are committed to delivering your orders as quickly and efficiently as possible. Please take a moment to review our shipping policy below.
Shipping Timeframe
We aim to process and ship all orders within 3 to 5 business days. Delivery is available all over KSA
Shipping Charges
Shipping charges may vary depending on the size, weight, and location of the order. Any applicable charges will be displayed at checkout before you complete your purchase.
Order Tracking
Once your order has been shipped, you will receive a confirmation message along with tracking details (if applicable) to monitor the delivery status of your parcel.
Delivery Areas
We deliver to all major cities and towns across KSA. If you're unsure whether your area is serviceable, feel free to reach out to us for confirmation.
Contact Us
If you have any questions or concerns about your order or shipping details, please don’t hesitate to contact us:
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for shopping with Life Ease Store– your satisfaction is our priority!
At Life Ease Store, your satisfaction is our top priority. If you’re not completely happy with your purchase, we’re here to help!
Return Window
We gladly accept returns within 7 days of receiving your order.
Eligibility for Returns
To be eligible for a return:
- The item must be unused and in its original condition.
- It must be returned in the original packaging.
- Proof of purchase (order number or receipt) is required.
Non-Returnable Items
Certain items may not be eligible for return due to hygiene or safety reasons (e.g., opened food products, personal care items, etc.). Please contact us for clarification if needed.
Return Process
Contact our customer service team within 7 days of receiving your item.
Provide your order number and reason for the return.
We will guide you through the return procedure.
Shipping Costs
Return shipping costs are the responsibility of the customer unless the item was received damaged or incorrect.
Refunds
Once your return is received and inspected, we will notify you of the approval or rejection of your refund. Approved refunds will be processed promptly via your original method of payment or as store credit.
Contact Us
- 📧 Email: tehreem.majid03@gmail.com
Thank you for choosing Life Ease Store – we’re here to make your shopping experience as smooth and secure as possible!