Safaid Ratain (Translation Of White Nights By Khalid Fatah Muhammad) - سفید راتیں
- Rs.550.00
-
Regular price
Rs.800.00 -
-31%
Safaid Ratain (Translation Of White Nights By Khalid Fatah Muhammad) - سفید راتیں
Pages: 125
Category: Novels
’’سفید راتیں‘‘، روسی عنوان: Белые ночи (بیلیے نوچی)، زمانۂ تحریر 1848ء۔
یہ ناول دستوئیفسکی نے اپنے ابتدائی دورِ تخلیق یعنی ستمبر تا نومبر 1848ء کے دوران لکھا۔ 31 اکتوبر 1848ء کو سینٹ پیٹرزبرگ کی سینسر کمیٹی سے اس کہانی کو شائع کرنے کی اجازت ملی اور پہلی مرتبہ رسالہ ’’اوچیست وینیے زاپسکی‘‘ (وطن کی یادداشتیں) کے شمارہ نمبر 12 میں شائع ہوئی۔ کتابی شکل میں یہ کہانی پہلی بار 1865ء میں ایک علیحدہ مطبوعہ ایڈیشن کے طور پر شائع ہوئی۔ اس وقت روس میں مختصر کہانیوں کو الگ سے کتابچے کی صورت میں بھی شائع کیا جاتا تھا۔ مصنف نے اسے ’’ف ستیلووسکی پریس‘‘، سینٹ پیٹرزبرگ سے شائع کروایا۔ 1918ء میں کونسٹینس گارنیٹ (Constance Garnett) نے پہلی مرتبہ اس ناول کو "White Nights" کے عنوان سے انگریزی زبان میں منتقل کیا۔ ان کے تراجم نے دستوئیفسکی کی تحریروں کو پہلی بار انگریزی قارئین کے سامنے پیش کیا، اگرچہ بعد میں آنے والے مترجمین نے زیادہ معیاری اور مکمل ترجمے پیش کیے۔ 2010ء میں رونلڈ مائیر (Ronald Meyer) کا ترجمہ "White Nights" ہی کے عنوان سے پینگوئن کلاسکس سیریز میں شائع ہوا اور اپنی روانی و ادبی حسن کی بنا پر بہت سراہا گیا۔ مائیر ایک امریکی مترجم اور روسی ادب کے ماہر ہیں۔ وہ کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور دوستوئیفسکی، ٹالسٹائی اور دیگر روسی ادیبوں کے تراجم کے لیے معروف ہیں۔
اب کے معروف کہانی کار اور ترجمہ نگار خالد فتح محمد نے رونلڈ مائیر کے انگریزی ترجمے سے اس ناول کا ’’سفید راتیں‘‘ کے عنوان سے اُردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ یہی نہیں، اس اشاعت میں دوستوئیفسکی کی ایک چونکا دینے والی طلسماتی کہانی ’’بوبوک‘‘ بھی شامل ہے، جو پہلی بار ’’ڈائری آف اے رائٹر‘‘ کے حصے کے طور پر فروری 1873ء میں اخبار ’’گراژدینین‘‘ (Citizen in Russia) میں شائع ہوئی تھی۔ مترجم اِس سے قبل حوزے ساراماگو، اورحان کمال اور ہیرٹا میولر کے ناولوں کے ترجمے بھی کر چکے ہیں۔ یہ اشاعت کتاب، مصنف اور مترجم کے تعارف کے ساتھ دل کش سرورق اور مصوری سے آراستہ ہے۔
Thank you for shopping at Books Haven Store.
Order Processing
Orders are prepared after confirmation, subject to stock availability.
Delivery Areas
We deliver across Pakistan.
Delivery Time
Delivery takes 3–5 working days.
Shipping Charges
Applicable delivery charges will be communicated before your order is finalized.
Delivery Issues
If your parcel is delayed, damaged, or missing, please contact us at 03054045607 or aayatonlinebooksstore@gmail.com.
At Books Haven Store, we want you to be satisfied with your purchase.
Damaged, Defective, or Incorrect Books
If you receive a damaged, defective, or incorrect book, please contact us with your order number, a description of the issue, and photographs where possible.
Return Requests
Return eligibility, deadlines, and conditions depend on the return terms confirmed for your order and applicable consumer law.
Refunds
Where a refund is approved or required by law, we will explain the refund method and expected processing time.
Return Shipping
Any applicable return-shipping charges will be explained before a return is arranged.
Contact Us
Phone: 03054045607.
Email: aayatonlinebooksstore@gmail.com.